29 مئی 2012 - 19:30

تیونس میں انسانی حقوق کی انجمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تکفیری سلفیوں کے تشدد کا سد باب کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

 ابنا: تیونس میں انسانی حقوق کی اس غیر سرکاری تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے انتھاپسند تکفیری سلفی گروہوں کو عوام کے جان و مال پرحملوں اور دہشتگردی میں اضافے کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ تکفیری سلفی تیونس میں رعب و وحشت پھیلارہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ تیونس کے جندوبہ، سید بوزید، قیروان اور سوسہ علاقوں میں تشدد سے کام لیتے ہوئے رعب و وحشت پھیلارہے ہیں۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ سلفی انتھا پسند اساتذہ اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اس تنظیم نے کہا ہےکہ سلفی انتھا پسندوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ملک میں دہشتگردی اور تشدد کے پھیلاؤ کا سدباب کیا جائے۔ تیونس میں علماء کا کہنا ہے کہ ملک میں تشدد پھیلانے والے وہ وہابی ہیں جنہیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔

/110